رجب کی شب یعنی شب معراج کو نفلی عبادت کرنا اور اس دن روزہ رکھنا بدعت ہے؟

 عنوان:27/ *رجب کی شب یعنی شب معراج کو نفلی عبادت کرنا اور اس دن روزہ رکھنا بدعت ہے؟*

سوال:27/ رجب کی شب یعنی شب معراج کو نفلی عبادت کرنا اور اس دن روزہ رکھنا بدعت ہے؟

جواب نمبر: 33451

بسم الله الرحمن الرحيم


فتوی(ل): 1191=738-8/1432 ۲۷؍ رجب کا شب معراج کا ہونا ہی محدثین اور مؤرخین کے درمیان مختلف فیہ ہے، نیز اس رات میں خصوصیت کے ساتھ عبادت کرنے کی صراحت کتب حدیث میں نہیں ملتی اور جو بھی روایت خاص اس شب میں عبادت کرنے کی ملتی ہے وہ لائق استدلال نہیں، البتہ اگر کوئی عام راتوں کی طرح اس شب میں بھی عبادت کرے تو مضائقہ نہیں، اسی طرح اس رات کے اگلے دن روزہ رکھنے کے سلسلے میں بھی کوئی صحیح روایت نہیں ملتی اور عوام میں جو یہ بات مشہور ہے کہ اس دن کا روزہ ہزار روزوں کے برابر ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے: ’’وقد وردت فیہ أحادیث لا تخلو عن طعن وسقوط کما بسطہ ابن حجر في تبیین العجب مما ورد في فضل رجب وما اشتہر في بلاد الہند وغیرہ أن الصیام تلک اللیلۃ یعدل ألف صوم فلا أصل لہ (الآثار المرفوعۃ)


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،

دارالعلوم دیوبند

تبصرے

Reed more posts

تعلیم کی اہمیت

فلسطین کا مسئلہ حقیقت اور پروپیگنڈے کے آئینے میں

جھوٹ معاشرہ کو تباہ و بربادکرتا ہے

طلاق کے علاوہ کن چیزوں سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

🇮🇳 गणतन्त्र दिवस का सन्देश 🇮🇳

ہندوستان کی دستور سازی میں مسلمانوں کا حصہ

موجودہ ہندوستان میں مسلمانوں کےحالات مجھےجانے پہچانے لگ رہے ہیں

📘 دستورِ ہند؛ ایک معروضی مطالعہ 🇳🇪

زنا: ایک سماجی ناسور