موجودہ ہندوستان میں مسلمانوں کےحالات مجھےجانے پہچانے لگ رہے ہیں

موجودہ ہندوستان میں مسلمانوں کے حالات مجھےجانے پہچانے لگ رہے ہیں

یومِ آزادی کے موقع پر دینی مدارس اور تنظیموں کی جانب سے مختلف طریقوں سے عقیدت کا اظہار کیا گیا اور حب الوطنی کا ثبوت دینے کی کوشش کی گئی

یہ نظارہ یہ سارے سین مجھے جانے پہچانے سے لگے

کئی سو سال پہلے جب اندلس (اسپین) سے مسلمانوں کی حکومت کا خاتمہ کیا جا رہا تھا اور کفر پوری شدت کے ساتھ مسلمانوں پر ٹوٹ پڑا تھا اس وقت بھی ایسا ہی کچھ منظر تھا...

اسپین کے عیسائیوں نے پہلے ایک ایک شہر کے سیاسی حکمرانوں کو خریدا اور ایک ایک شہر اپنے قبضے میں لیتے ہوئے راجدھانی غرناطہ کے اطراف شکنجہ کسنے لگے...

آج سے کم و بیش 75 سال قبل یہی تاریخ دہرائی گئی اور مسلمانوں کی سیاسی جماعت کو ختم کر کے کانگریس میں ضم کر دیا گیا اور بعد میں تمام مسلمانوں کی رکنیت ان 70 سالوں میں ختم کر دی گئی فوج سے مسلمانوں کو کم کرتے کرتے بالکل خاتمے کے قریب پہنچا دیا گیا

اسپین میں اصل مذہبی پیشوا اور علماء کو یا تو قتل کروا دیا گیا یا قید کروا دیا گیا.... اور باقیوں کو خرید لیا گیا جو دین میں فتنہ پیدا کرتے تھے اور عیسائیوں کی حمایت کرتے تھے..

موجودہ زمانے میں بھی اصل علماء کو مختلف مسائل میں الجھا دیا گیا اور ضمیر فروشوں کو خرید کر فتنہ پھیلانے کے لئے باقاعدہ بھیک دی جاتی ہے.... صلح کلیت اس کی مثال ہے... صلح کلیت پھیلانے والے ان ہی کے آلہ کار ہیں اور انہیں پہچاننا کوئی مشکل نہیں... مگر اعلی حضرت فرماتے ہیں نا 

آنکھ سے کاجل صاف چرا لیں یاں وہ چور بَلا کے ہیں

تیری گٹھری تاکی ہے اور تونے نیند نکالی ہے

بس وہی معاملہ ہے... ان کی خوش اخلاقی اور چرب زبانی سے اچھے اچھے دھوکہ کھا جاتے ہیں...

Subscribe YouTube Channel

https://youtube.com/c/IslamicKnowledgeTV

اسپین میں عیسائیوں نے مسلمانوں کو ہر طرف سے گھیر کر مجبور کر دیا تھا... اور اس وقت بھی امت مسلمہ میں ہر طرف انتشار برپا تھا کسی دوسرے مسلمان ملک سے مدد نہیں پہنچ سکتی تھی...

انہیں پہلے کہا گیا کہ حکومت چھوڑ دو ہم تمہیں پورے حقوق دیں گے، مذہبی آزادی دیں گے جیسے پہلے رہتے تھے ہماری حکومت میں بھی ویسے ہی رہنے کی آزادی ہو گی..

ہندوستان کی آزادی کے وقت بھی بالکل یہی سارے خواب دکھائے گئے تھے..

پھر جب اسپین سے مسلمانوں کی حکومت ختم ہوئی اور عیسائیوں نے مکمّل قبضہ کر لیا تو لاکھوں لاکھ مسلمان ہجرت کر کے افریقہ او دیگر ممالک میں چلے گئے.. جو بچ گئے اس میں سے لاکھوں لوگ قتل کیے گئے دیش دروہی اور غدار اور جہادی کے نام پر...

پھر اگلے سو سالوں میں اسپین میں مسلمانوں کی شناخت بدلنے کی کوشش کی گئی..

عربی زبان پر پابندی، داڑھی پر پابندی، حجاب پر پابندی، مسجدوں میں اذان پر پابندی، نئی مسجدوں کی تعمیر پر پابندی، پرانی مسجدوں کو کلیسا میں تبدیل کیا جانا، مسلمانوں کے کاروبار ختم کرنا، زمین جائداد ضبط کر لینا، مسلمانوں کی تنظیموں پر پابندی، پھر 70، 80 سال بعد نیا قانون لایا گیا کہ اسپین میں جو مسلمان رہ رہے ہیں یا تو وہ عیسائی مذہب قبول کریں یا اسپین چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں...

اس بیچ سو سالوں میں اسپین کے مسلمان ہر طریقے سے عیسائیوں کی جی حضوری کرتے رہے، ساری پابندیاں قبول کرتے رہے.. ان کی ہر ہر بات قبول کر کے اپنی اسلامی شناخت کو مجروح کرتے رہے لیکن آخر میں کیا ہوا؟؟ ؟

بہت سارے لوگ جو مسلمان رہنا چاہتے تھے ان کو اسپین چھوڑنا پڑا... جو احتجاج کرتے تھے انہیں جیل میں قید کر کے مار دیا گیا اور زمین جائداد کے لالچی لوگوں نے اپنا دین بدل لیا..

اب ہندوستان کے حالات پر نظر دوڑائیں اور بتایئں کے کچھ اسپین سے مختلف حالات ہیں کیا؟؟؟

میں نے کہا نا موجودہ حالات مجھے جانے پہچانے لگ رہے ہیں.. کیونکہ میں تاریخ جانتی ہوں ہماری.. 

اے ہندوستان کے مسلمانوں...!!! 

اے مسجدوں اور مدرسوں کو سنبھالنے والوں...!!

منبر رسول پر کھڑے ہو کر کفار کی عزت کرنے والوں اور انہیں مہمان بنانے والوں...!!!!

جان لو کہ تم کفار کے پیر دھو کر پی لو، ان کا تھوکا چاٹ لو، وندے ماترم پڑھ لو، تھالیاں پیٹ لو، دیش بھکتی کے نام پر جھنڈوں سے سارے شہر کو بھر دو وہ تم پر یقین نہیں کرنے والے..

وہ تمہیں کبھی اپنا نہیں سمجھنے والے..

وہ تمہیں کافر بنا کر یا قتل کر کے ہی راضی ہوں گے...

دیش بھکتی کے نام پر مسلمانوں نے جو حرکتیں کی ہیں یہ سارے لوگوں پر ظاہر ہے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں...

بیچ میں مت چلو...صراط مستقیم پر (سیدھے راستے پر) چلتے ہوئے مسلمان رہو اور اپنی شناخت بچاؤ...

75 سال گزر گئے اور حالات کہاں پہنچ گئے..حجاب پر پابندی، اذان پر پابندی، فوج اور پولیس میں بھرتی نہیں ہوتی، مسجدیں شہید کی جا رہی ہیں، ان کی جگہ شرک کے اڈڈے تعمیر کیے جا رہے ہیں، موب لنچنگ ہو رہی ہے، مسلمان بچے غیر مسلموں کے ساتھ ناجائز تعلقات بنا کر قوم مسلم میں حرام نسل پیدا کر رہے ہیں، کچھ سالوں میں این آر سی کا معاملہ ضرور زور پکڑے گا گی...

پھر وہی ہو گا جو اسپین میں ہو چکا..

مذہب بدلو اور ہندو ہو جاو یا پھر ہجرت کرو یا اسلام کے نام پر شہید ہو جاؤ...

اس کے علاوہ ایک عزت والا راستہ ہے کہ قوم مسلم ہوش میں آئے اور متحد ہو کر اپنے حق کے لیے کفار کے سامنے کھڑے ہو.. سیاسی قیادت مضبوط کرے، فوجی قوت مضبوط کرے، معاشی حالت سنوارے، اونچے عہدوں پر جوان نسل پہنچ کر قانونی طور پر مسلمانوں کے حقوق کے لیے لڑے... یہ سارے طریقے خواب و خیال معلوم ہوتے ہیں مجھے....

خیر....

یہ تحریر ان مدرسوں اور مسجدوں کے ٹرسٹیوں کے لیے لکھی ہوں جنہوں نے اندھا دھند دیش بھکتی دکھانے کی کوشش کی ہے...

یقین جانیں ... مجھے ترس آتا ہے آپ لوگوں کی بوکھلاہٹ پر اور ہنسی آتی ہے آپ لوگوں کی بیوقوفی پر... دور اندیشی نام کو نہیں ہے آپ لوگوں میں....

افسوس ہے کہ ہمارے مدارس ایسے کم علم، جاہل اور ڈرپوک ٹرسٹیوں کے حوالے ہے...

الامان والحفیظ

مجھے اپنے ملک ہندوستان سے بہت محبت ہے اور اس کی کئی مذہبی وجوہات ہیں.... لیکن مجھے اپنے دیش سے محبت ثابت کرنے کے لیے غیروں کے بتائے ہوئے قاعدے اپنانے کی ضرورت بالکل نہیں ہے... اور میں ثابت کروں بھی کیوں اور کس کے سامنے؟؟؟ اس کفر کے سامنے جو ہماری جوتی کی نوک پر ہے؟؟؟؟ 

Subscribe YouTube Channel

https://youtube.com/c/IslamicKnowledgeTV

تبصرے

Reed more posts

تعلیم کی اہمیت

فلسطین کا مسئلہ حقیقت اور پروپیگنڈے کے آئینے میں

جھوٹ معاشرہ کو تباہ و بربادکرتا ہے

طلاق کے علاوہ کن چیزوں سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

🇮🇳 गणतन्त्र दिवस का सन्देश 🇮🇳

ہندوستان کی دستور سازی میں مسلمانوں کا حصہ

رجب کی شب یعنی شب معراج کو نفلی عبادت کرنا اور اس دن روزہ رکھنا بدعت ہے؟

📘 دستورِ ہند؛ ایک معروضی مطالعہ 🇳🇪

زنا: ایک سماجی ناسور