🌹 عاریتاً کتاب دینا

 🌹🌹      ﷽🌹🌹    


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ

 عاریتاً کتاب دینا

🌹بعض اہل علم سے اگر کوئی کتاب مانگنے آتا تو وہ اس کا امتحان لیتے، اور دیکھتے کہ اس کے اندر کتاب پڑھنے اور سمجھنے کی اہلیت و صلاحیت ہے یا نہیں، اگر ہوتی تو اسے کتاب دیتے ورنہ منع کر دیتے.

بعض اہل علم سے اگر کوئی کتاب مانگتا تو کہتے تمہارے پاس جو کتابیں ہیں وہ مجھے دکھاؤ؟

🥀اگر اس کی کتابیں صحیح سالم، صاف ستھری اور محفوظ ہوتیں تو اسے عاریتاً کتاب دیتے، ورنہ نہیں دیتے.

بعض اہل علم کہتے تھے کہ جو علمی کتابیں کسی نا اہل کو دیتا ہے در حقیقت وہ علم کی حق تلفی کرتا ہے اور اس کی بربادی کیلئے راہ ہموار کرتا ہے.

 

📌بعض اہل اپنی کتاب کے اوپر چند جملے لکھ دیا کرتے تھے، جیسے:

١- اے اللہ جو میری کتاب کی حفاظت کرے تو بھی اس کی حفاظت کرنا، اور جو اسے ضائع و برباد کردے تو بھی اسے ضائع کر دینا. 

٢- اللہ رب العالمین ایسے شخص کی تکریم کرے جو میری کتاب کے ساتھ عزت و اکرام سے پیش آئے، اور جس حالت میں اس نے لیا تھا اسی حالت میں واپس کرے. 

٣- میرے نزدیک سب سے معزز چیز میری کتاب ہے، جس نے میری کتاب کے ساتھ احسان کیا اور حسن سلوک سے پیش آیا گویا کہ اس نے مجھ پر احسان کیا. 


📜علم مال سے بدرجہا افضل ہے، ضروری نہیں کہ جو مال کی حفاظت میں امانتداری کا ثبوت دے وہ کتاب کی حفاظت بھی اسی طرح کر پائے، کیونکہ مال کی قدر و قیمت ہر کوئی جانتا ہے اس لئے اس کی عزت اور حفاظت بھی کرتا ہے، جب کہ علم کی قدر و قیمت صرف اور صرف اہل علم ہی جانتے ہیں، اور علم کے حقوق میں سے ایک حق یہ بھی ہے کہ اس کی عزت کی جائے، اور اسے اس کا صحیح مقام دیا جائے، جس طرح کریم اور شریف آدمی رذیل کے ساتھ نہیں بیٹھتا اسی طرح علمی کتابیں بھی نا اہلوں کو نہیں دی جاتی، اس لئے بعض اہل علم کہا کرتے تھے: سور کے پاؤں کے نیچے موتی نہ بکھیرو، یعنی جو علم کی قدر نہ کرے، کتابوں کی تکریم نہ جانتا ہو ایسے لوگوں کو کتابیں نہ دو. 


تقیید العلم. 

(بتصرف یسیر وتقدیم وتاخیر). 

┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄

تبصرے

Reed more posts

نوجوان نسل کی بے راہ روی اور غیر ازدواجی تعلقات

جھوٹ معاشرہ کو تباہ و بربادکرتا ہے

جہیز کی لعنت کا خاتمہ ضروری ہے

: اول جیش من امتی

اولاد پر والدین کے حقوق اور ہمارے نوجوان

زنا: ایک سماجی ناسور

حلال روزی کما نافرض ہے

اسلام میں لَو یعنی پیار و محبت کرنا کیسا ہے..

طلاق کے علاوہ کن چیزوں سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

📘 دستورِ ہند؛ ایک معروضی مطالعہ 🇳🇪