فلسطین کا مسئلہ حقیقت اور پروپیگنڈے کے آئینے میں

#خطاب_جمعہ برائے 13 اکتوبر 2023 فلسطین کا مسئلہ حقیقت اور پروپیگنڈے کے آئینے میں Is bayan ko video me dekhne ke liye Photo ko touch kare الحمد للہ رب العالمین، وصلی اللہ وسلم علی الہادي الأمين، محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعين، ومن تبعہم بإحسان إلی يوم الدين، أما بعد! فأعوذ باللہ من الشيطان الرجيم، بسم اللہ الرحمن الرحيم: ” سُبْحٰنَ الَّذِیْ اَسْرٰى بِعَبْدِهٖ لَیْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰرَكْنَا حَوْلَهٗ لِنُرِیَهٗ مِنْ اٰیٰتِنَا اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ“، صدق اللہ العظيم. بیت المقدس وہ مقدس مقام ہے جو مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں کے لئے یکساں طور پر متبرک ہے ، یہیں معراج کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم بالا کا سفر کرایا گیا ، پیغمبر اسلام علیہ السلام نے نبوت کے بعد سولہ ماہ سے زیادہ عرصہ تک اسی طرف رُخ کر کے نماز ادا فرمائی ، اس لئے یہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ، بعض روایتوں سے معل...