شراب اور جوا : نا پاک شیطانی کا

شراب اور جوا : نا پاک شیطانی کام الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على رسوله الكريم اما بعد قال الله تعالى في القرآن المجيد . اعوذ بالله من الشيطان الرجيم . يايها الذين آمنوا إنما الخمر والميسر والانصاب والازلام رجـس مـن عـمل الشيطان فاجتنبوه لعلكم تفلحونه إنما يريد الشيطان أن يوقع بينكم العداوة والبغضاء في الخمر والميسر ويصدكم عن ذكر الله وعن الصلوة فهل أنتم منتهون. (المائدہ:۹۱-۹۰) اے لوگو جو ایمان لائے ہو، یہ شراب اور جوا اور یہ آستانے اور پانسے، یہ سب گندے شیطانی کام ہیں ، ان سے پر ہیز کرو ، امید ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی ۔شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوے کے ذریعہ سے تمہارے درمیان عداوت اور بغض ڈال دے اور تمہیں خدا کی یاد سے اور نماز سے روک دے۔ پھر کیا تم ان چیزوں سے بازر ہو گے ۔ اللہ تبارک و تعالی نے خمر اور میسر یعنی شراب اور جوا کو نا پاک اور شیطانی عمل قرار دیا ہے ۔ خمر کے معنی ڈھانکنے کے ہیں ۔ شراب انسان کی عقل و شعور کو ڈھانپ لیتی ہے ۔اس لیے اللہ نے اسے حرام قرار دیا ہے، صرف شراب ہی نہیں بلکہ ہر وہ چیز جونشہ آور ہوشریعت میں حرام ہے ۔ مثلا تا...